عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کل
پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے گڑھ لمبی میں ہونے والی پارٹی کی
ریلی سے خطاب کریں گے۔مسٹر کیجریوال
آج یہاں یوٹی گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور پورے دن کارکنوں اور پارٹی کی پنجاب یونٹ کی قیادت سے بات چیت کی۔انہوں نے اس دوران کل کی ریلی اور انتخابی مہم کے تعلق سے حکمت عملی پر غور کیا۔